Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

متحدہ عرب امارات: آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

متحدہ عرب امارات: آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند
متحدہ عرب امارات: آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند — October 23, 2026
متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث سمندری آلودگی پھیلنے کے بعد ام القوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے مطابق نگرانی کے نظام نے تیل کے اخراج کا پتہ لگایا، جس کے بعد شارجہ، عجمان اور ام القوین کے رہائشیوں نے غیر معمولی بدبو کی شکایات بھی کیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بدبو سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بیان کے مطابق خصوصی ٹیموں نے تیل کے پھیلاؤ کو روکنے، متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لینے اور صفائی کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں مقامی اور وفاقی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

اماراتی وزارت نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کی بندش اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تکنیکی ٹیمیں جائزہ مکمل کر کے عوام کے تحفظ اور سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کا تعین نہیں کر لیتیں۔

متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث سمندری آلودگی پھیلنے کے بعد ام القوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn