گلاسگو، 26 جولائی: ہندستان کی میرابائی چانو نے اتوار کو گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے 48 کلوگرام زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا اور شاندار انداز میں کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ خطابات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ٹوکیو 2020 اولمپک کی سلور میڈلسٹ نے کل 190 کلوگرام (85 کلوگرام اسنیچ، 105 کلوگرام کلین اینڈ جرک) کا وزن اٹھایا اور تینوں کیٹیگریز - اسنیچ، کلین اینڈ جرک اور کل وزن - میں گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ میرابائی کا چوتھا کامن ویلتھ گیمز میڈل تھا؛ اس سے پہلے انہوں نے گلاسگو 2014 میں 48 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل اور پھر گولڈ کوسٹ 2018 اور برمنگھم 2022 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ایس ای سی آرمیڈیلو میں مقابلہ کرتے ہوئے ، میرابائی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے گولڈ کوسٹ 2018 میں گیمز ریکارڈ 196 کلوگرام (86 کلوگرام، 110 کلوگرام) کے ساتھ 48 کلوگرام کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ 49 کلوگرام کیٹیگری میں چلی گئیں اور برمنگھم 2022 میں 201 کلوگرام (88 کلوگرام، 113 کلوگرام) کے ایک اور گیمز ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ میرابائی کی شروعات ویسی نہیں رہی جیسی عام طور پر ہوتی ہے ؛ اسکواٹ کے دوران توازن بگڑنے کی وجہ سے وہ اپنا پہلا 82 کلوگرام اسنیچ کی کوشش مکمل نہیں کرسکیں۔ انہوں نے فوری واپسی کی اور اپنی دوسری کوشش میں اسی وزن کو کامیابی سے اٹھایا۔ اس کے بعد، اپنی آخری کوشش میں انہوں نے 85 کلوگرام کا شاندار لفٹ کیا اور کامن ویلتھ گیمز میں اسنیچ کا نیا ریکارڈ بنایا۔ کلین اینڈ جرک میں بھی کہانی کچھ ایسی ہی رہی۔ میرابائی 105 کلوگرام کی اپنی پہلی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکیں، لیکن دوسری بار میں انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور بالآخر طلائی تمغہ جیت لیا۔ نائجیریا کی روتھ آسوکو نیونگ نے کل 168 (75 93) کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ ملیشیا کی آئرین جین ہینری کو 167 (77 90) کے ساتھ کانسے کے تمغہ ساتھ اکتفا کرنا پڑا۔ میرابائی دوسروں سے 22 آگے رہیں۔ اس سے پہلے دن میں، رِشیکانت سنگھ نے مردوں کے 60 کلوگرام ایونٹ میں سلور میڈل جیت کر ہندستان کی ویٹ لفٹنگ مہم کا آغاز کیا۔ منی پور کے 28 سالہ ویٹ لفٹر نے کل 264 کلوگرام (121، 143) وزن اٹھایا، جو 11 ویٹ لفٹرز کے درمیان دوسری سب سے اچھی کارکردگی تھی۔ ملیشیا کے محمد انیق بن کاسدان نے طلائی تمغہ جیتا؛ انہوں نے 121 کلوگرام کا مارک برابرکیا اور کلین اینڈ جرک میں 152 کلوگرام اٹھایا، جس سے ان کا کل وزن 273 کلوگرام ہو گیا۔ کینیا کے جوشوا امونگا مبویا نے 260 کلوگرام (115، 145) کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ رِشیکانت نے اسنیچ میں شاندار مظاہرہ کیا اور اپنی تینوں کوششوں میں 116، 119 اور 121 وزن کامیابی سے اٹھایا۔ کلین اینڈ جرک میں، انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں 143 اٹھایا، لیکن 148 اور 151 اٹھانے میں ناکام رہے ۔ ہندستانی فوج کے اس ویٹ لفٹر کا اب تک کا بہترین مظاہرہ 271 کلوگرام (120، 151) رہا ہے - یہ ایک نیشنل ریکارڈ ہے ، جس نے انہیں پچھلے سال احمد آباد میں کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا خطاب دلایا اور کامن ویلتھ گیمز 2026 کے لیے کوالیفکیشن پکا کیا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments