نئی دہلی: طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس زیادتی کے معاملے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں مرکزی حکومت کو سختی سے گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد حکومت سے نہ صرف اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی سے طلبہ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی اور لوک پریکشا (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل 2026 کے بارے میں حتمی موقف پیر کی صبح راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کے کمرے میں ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں طے کیا جائے گا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھ کر پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر بربریت کے لیے جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں سوال اٹھایا کہ طلبہ کے خلاف پیلٹ گن سمیت "مہلک طاقت" کے استعمال کی منظوری کس نے دی تھی، اور کیا اس کی اجازت خود وزیر داخلہ نے دی تھی۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ پرامن احتجاج کسی بھی جمہوری نظام کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظاہرین کی حفاظت کرے اور بات چیت کے ذریعے ان کے مطالبات کا حل تلاش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے خلاف تشدد نے تمام حدیں پار کر دی ہیں اور پورا ملک اس پر غم و غصے کا اظہار کر رہا ہے۔ ADVERTISEMENT کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی راہل گاندھی کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے امت شاہ سے دو اہم سوالات کے جواب مانگے ہیں۔ ان کے مطابق پہلا سوال یہ ہے کہ اگر وزیر داخلہ نے پیلٹ گن کے استعمال کی منظوری نہیں دی تو پھر یہ فیصلہ کس نے کیا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ سادہ لباس میں طلبہ پر لاٹھیاں برساتے ہوئے جو افراد ویڈیوز میں نظر آ رہے ہیں، آیا وہ پولیس اہلکار تھے یا رضاکار، اور ان کی تعیناتی کس کی اجازت سے ہوئی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ میں ان سوالات کا واضح جواب دینا چاہیے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو طلبہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ ادھر کانگریس نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو طلبہ کی تحریک کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیر اعظم کی بھی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلبہ سے معافی مانگیں اور احتجاج کے دوران طاقت کے استعمال کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ملکارجن کھڑگے نے بھی کہا کہ دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد اب اگلا قدم وزیر اعظم کی معافی اور طلبہ کے خلاف لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments