Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

برلن میں ہم جنس پرستوں کی تقریب پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا: پولیس

برلن میں ہم جنس پرستوں کی تقریب پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا: پولیس

برلن پولیس کا کہنا ہے کہ برلن میں ہم جنس پرستوں کی تقریب پر گاڑی چڑھا کر اور خنجر سے حملہ کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو آج مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے برلن کے مغرب میں واقع ایک الاٹمنٹ گارڈن میں ڈھونڈ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم ایک چاقو نما چیز لے ہماری ایمرجنسی فورسز کی طرف بڑھا، جس کے بعد سپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں نے آتشیں اسلحے سے اس پر فائرنگ کر دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے فوری طور پر حملہ آور کی جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ اس سے قبل جرمن حکام نے 21 سالہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت عبدالبلوط کے نام سے کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایک لبنانی نژاد جرمن شہری ہیں۔ جرمن وزیرِ داخلہ نے تصدیق کی تھی کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور نے پہلے ’ہجوم پر گاڑی چڑھائی‘ اور بعد میں گاڑی سے اتر کر ’ایک چاقو نما چیز‘ سے لوگوں پر حملہ کیا۔ جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بھی اس حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ان شدت پسندوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں‘ اور جرمنی ’دہشتگردی کے اس زہر‘ کو معاشرے پر اثرانداز نہیں ہونے دے گا۔ ’ہم اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments