Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا: عباس عراقچی

ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایرانی کمرشل جہاز پر حملہ کروایا۔ ایرانی کمرشل جہاز پر یوکرینی حملے میں جہاز کا ایک ملاح جاں بحق ہوا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی یونین رہنما کایا کالاس اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ دونوں پر واضح کردیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کا ردعمل دیا جائے گا۔ اس سے پہلے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ بحیرہ کیسپیئن میں مبینہ طور پر ہتھیار ایران لے جانے والے روسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments