رانچی، 26 جولائی:جمشید پور ایف سی نے 135ویں انڈین آئل ڈورنڈ کپ کی گروپ-سی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اتوار کو برسا منڈا فٹ بال اسٹیڈیم میں سری لنکائی مسلح افواج کی ڈورنڈ کپ میں ڈیبیو کر رہی ٹیم ڈیفنڈرز ایف سی کو 0-5 سے شکست دی۔ نئے کھلاڑی رینئر فرنانڈس نے اپنے ڈیبیو مقابلے میں شاندار ہیٹ ٹرک لگا کر میچ کے ہیرو کا کردار نبھایا، جبکہ امن سی۔کے ۔ اور دیویندر دھاکو مرگا¶کر نے بھی گول داغے ۔ ریڈ مائنرز نے پورے مقابلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور شروع سے آخر تک کھیل پر کنٹرول رکھا۔ انڈین سپر لیگ کی ٹیم نے شروعات سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا اور چوتھے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ اس موو کی شروعات سنن محمد نے بائیں فلینک سے شاندار دوڑ لگا کر کی۔ انہوں نے چھ گز کے باکس میں درست کراس دیا، جس پر رینئر فرنانڈس نے شاندار ہیڈر لگا کر گیند کو نزدیکی کونے میں پہنچا دیا اور جمشید پور ایف سی کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ صرف دو منٹ بعد ہی برتری دوگنی ہو گئی۔ لالہریاتپوئیا چاونگتھو نے بائیں جانب سے ایک اور خطرناک کراس بھیجا، جسے گول کیپر ٹی۔ ایس۔ پریاشن پوری طرح کلیئر نہیں کر سکے ۔ پینلٹی ایریا کے باہر گری گیند پر رینئر فرنانڈس نے زوردار شاٹ لگایا، جو سیدھے گول میں سما گیا اور اسکور 0-2 ہو گیا۔ جمشید پور ایف سی نے اس کے بعد بھی گیند پر کنٹرول بنائے رکھا۔ لالہریاتپوئیا، سنن محمد اور امن سی۔کے ۔ نے اٹیک میں شاندار ہم آہنگی دکھائی۔ سنن مسلسل بائیں فلینک سے حریف دفاعی لائن کے لیے خطرہ بنے رہے ، جبکہ ڈیفنڈرز ایف سی کے کے ۔ ڈی۔ ایس۔ سنکلپا اور کپتان آر۔ اے ۔ سی۔ مدوشن مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو مزید نقصان سے بچانے کی کوشش کرتے رہے ۔ گیند پر لمبے وقت تک کنٹرول نہ ہونے کے باوجود سری لنکائی ٹیم نے کچھ جوابی حملے بھی کیے ۔ 18ویں منٹ میں تیز کا¶نٹر اٹیک کے دوران ایس۔ ارونراج گول کی طرف بڑھ رہے تھے ، لیکن جمشید پور کے کپتان پرنو ہلدر نے بہترین سلائیڈنگ ٹیکل کرتے ہوئے خطرے کوبر وقت ٹال دیا۔ 23ویں منٹ میں ریڈ مائنرز نے شاندار انداز میں تیسرا گول کیا۔ اپنے ہی ہاف سے ملے لمبے ڈایگونل پاس پر امن سی۔کے ۔ نے دفاعی لائن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گول کیپر پریاشن کے اوپر سے شاندار چپ شاٹ لگایا اور ٹیم کی برتری 0-3 کر دی۔ وقفے سے چھ منٹ پہلے ڈیفنڈرز ایف سی کے لیے بدقسمتی کی صورتحال میں چوتھا گول ہوا۔ امن سی۔کے ۔ نے دائیں جانب سے نیچا کراس دیویندر دھاکو مرگا¶کر کی طرف بھیجا۔ ان کی پہلی کوشش ان کے سینے سے ٹکرا کر آہستہ آہستہ گول کی طرف بڑھ گئی۔ گیند کی سمت بدلنے سے گول کیپر پریاشن پوری طرح مات کھا گئے اور صرف گیند کو گول میں جاتے ہوئے دیکھ سکے ۔ اس گول کے ساتھ پہلا ہاف مہمان ٹیم کے لیے بے حد مایوس کن رہا۔ کائزاد امباپردی والا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں گیند اور میدان دونوں پر پوری طرح کنٹرول بنائے رکھتے ہوئے 0-4 کی مضبوط برتری حاصل کی، جبکہ ڈیفنڈرز ایف سی پورے پہلے ہاف میں گول پر کوئی موثر کوشش نہیں کر سکی۔ دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سنکلپا نے شاندار سلائیڈنگ ٹیکل کر کے سنن محمد کو گول کرنے سے روکا، جبکہ گول کیپر پریاشن نے مسلسل دو بہترین بچا¶ کیے ۔ پہلے انہوں نے لالہریاتپوئیا کے دور سے لگائے گئے طاقتور شاٹ کو روکا اور پھر سنن کے ایک اور تیز حملے پر شاندار سیو کیا۔ سی۔ پی۔ ونیگاسوریا کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گیند پر زیادہ وقت تک کنٹرول رکھا اور چھوٹے چھوٹے پاسوں کے ذریعے اٹیک بنانے کی کوشش کی۔ تاہم، دفاعی طور پر بہتر کارکردگی کے باوجود ٹیم آخری تہائی حصے میں واضح گول کے مواقع بنانے میں ناکام رہی۔ جمشید پور ایف سی نے نسبتاً سست رفتار سے کھیل کو کنٹرول کرنا جاری رکھا اور مقابلے کے اختتام سے آٹھ منٹ پہلے پانچواں گول بھی داغ دیا۔ دائیں جانب سے بنے شاندار موو میں متبادل کھلاڑی لومسانگزوالا نے زوردار شاٹ لگایا، جسے پریاشن نے روک تو لیا، لیکن گیند ان کے ہاتھوں سے چھٹک کر رینئر فرنانڈس کے پاس پہنچ گئی۔ فرنانڈس نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے نزدیکی پوسٹ کے پاس سے گیند کو گول میں پہنچایا اور اپنے مسابقتی ڈیبیو مقابلے میں یادگار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ آخری منٹوں میں امن سی۔کے ۔ نے اونچے علاقے میں گیند چھین کر ایک اور گول کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کا کرلنگ شاٹ معمولی فرق سے باہر نکل گیا۔ اس کے باوجود جمشید پور ایف سی نے بغیر کسی پریشانی کے مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے 0-5 کی متاثر کن جیت درج کی۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments