Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

اسرائیلی آبادکاروں نے مساجد، متعدد گاڑیوں اور زرعی اراضی کو آگ لگادی

اسرائیلی آبادکاروں نے مساجد، متعدد گاڑیوں اور زرعی اراضی کو آگ لگادی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے حملے تیز کرتے ہوئے رام اللہ میں دو مساجد، متعدد گاڑیوں اور زرعی اراضی کو آگ لگادی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آگئی، اسرائیل آبادکاروں نے اشتعال انگیز حملے کرتے ہوئے رام اللہ میں دو مساجد، متعدد گاڑیوں اور زرعی اراضی کو آگ لگا دی۔ دو دن پہلے گاؤں تال میں اسرائیلی آباد کاروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کےچار فلسطینیوں کوشہید کر دیا تھا جب کہ درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ادھر قابض فورسز نے قلقیلیہ میں فلسطینی نوجوان کو پیشانی پر گولی مار کر شہید کردیا۔ مذمت 8 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انتہا پسند اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اشتعال انگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی سیکیورٹی میں انتہا پسندوں اور اسرائیلی وزراء کا مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونا، وہاں اسرائیلی جھنڈا لہرانا اور آبادکاروں کی یلغار بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی پاسداریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مقبوضہ مشرقی القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی وزراء اور انتہا پسند گروہوں کے یہ اقدامات نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں اور دو ریاستی حل کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر بیت المقدس کے قدیم شہر تک مسلمانوں کی رسائی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔مسجدِ اقصیٰ کے تمام احاطے پر صرف اور صرف مسلمانوں کی عبادت کا خصوصی حق تسلیم کیا جائے۔ وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس یا وہاں کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کو کوئی قانونی خودمختاری حاصل نہیں ہے۔اردن کی ہاشمی سرپرستی اور مقدسات کے انتظامات سنبھالنے والے محکمہ اوقاف کی قانونی حیثیت کا مکمل احترام کیا جائے۔ وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل کو مقدس مقامات کی بے حرمتی، اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments