Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف
لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف — August 30, 2026
لندن (30 اگست 2026): لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف ملا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگ کا آغاز 7 وکٹوں پر 177 رنز سے کیا اور 31 رنز کے اضافے پر باقی تینوں وکٹیں گر گئیں۔ ڈین لارنس 54 اور ہیری بروک 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی پیسر محمد عباس نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں لے کر میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 9 کر لی۔ محمد علی اور خرم شہزاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگ 290 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر فلاپ ہوئی اور پہلی اننگ میں صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوئی، جس کے باعث انگلش ٹیم کو 180 رنز کی قیمتی برتری حاصل ہوئی تھی۔

قومی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ اذان اویس 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سعود شکیل نے 16 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح یا ڈرا میچ کی ضرورت ہے۔

لندن (30 اگست 2026): لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف ملا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn