Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

نیپال میں پھنسے 105 ہندوستانی ناگپور بحفاظت لوٹے، تمل ناڈو کے 100 افراد اب بھی لاپتہ

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

نیپال میں پھنسے 105 ہندوستانی ناگپور بحفاظت لوٹے، تمل ناڈو کے 100 افراد اب بھی لاپتہ
نیپال میں پھنسے 105 ہندوستانی ناگپور بحفاظت لوٹے، تمل ناڈو کے 100 افراد اب بھی لاپتہ — August 30, 2026
نیپال میں شدید سیلاب کے باعث پھنسے 105 ہندستانی شہری بحفاظت اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ یہ تمام مسافر ناگپور کے رہنے والے تھے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے وہ لوگ پٹنہ-پورنا ایکسپریس سے ناگپور ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ یہاں ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ شدید سیلاب میں پھنسے رہنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے پر ان لوگوں کے چہروں پر خوشی صاف نظر آئی۔ ان لوگوں نے بحفاظت ہندوستان واپسی کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب تمل ناڈو کے بھی کئی لوگوں کو بحفاظت ہندوستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر ریاستی وزیر راج موہن نے بتایا کہ نیپال میں پھنسے تمل ناڈو کے 319 افراد میں سے 219 کو بچا لیا گیا ہے اور یہ تمام لوگ 31 اگست کو ہندوستان واپس آ جائیں گے۔ ان کے مطابق تمل ناڈو حکومت مسلسل مرکزی حکومت کے رابطے میں ہے اور نیپال میں پھنسے تمل لوگوں کو بچانے کے لیے کئی طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو کے 319 لوگ نیپال میں پھنسے تھے، جن میں سے 219 لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور یہ لوگ 31 اگست تک ہندوستان پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر 100 افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو ’کیلاش-مانسروور یاترا‘ پر گئے آندھرا پردیش کے 26 زائرین کا ایک گروپ بھی نیپال میں اچانک آئے سیلاب سے بچ کر بحفاظت واپس آ گیا ہے۔ ایک زائر گاڈو الیوینی نے بتایا کہ ’’گزشتہ جمعہ کو ہم باگڈوگرا ایئرپورٹ سے کاٹھمنڈو پہنچے تھے۔ ہمیں امید تھی کہ ویزا فوراً مل جائے گا اور ہم آگے بڑھ سکیں گے، لیکن ہمیں 3 دن انتظار کرنا پڑا۔ آخرکار گزشتہ رات ویزا مل ہی گیا۔ جیسے ہی ویزا ملا، آندھرا سے آئے ہم سبھی 26 لوگ اور مغربی بنگال سے آئے 28 لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ایک دن قبل جب ویزے میں تاخیر ہوئی تو سب بہت مایوس تھے، اور ڈر تھا کہ شاید ہم جا ہی نہ پائیں۔ اس لیے جب ویزا ملا تو ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ لیکن اگلی صبح ہمیں آفت کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

نیپال میں شدید سیلاب کے باعث پھنسے 105 ہندستانی شہری بحفاظت اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ یہ تمام مسافر ناگپور کے رہنے والے تھے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn