Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ABHISHEK BANERJEE KE CAMAC STREET OFFICE KMC-POLICE KI KARWAI, TMC KA BILL BOARD HATAYA

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ — August 30, 2026
نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 734 ہو گئی ہے، جبکہ 2,498 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو کارروائیاں پانچویں روز بھی جاری ہیں اور اب تک 3,700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق شدید سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی بدستور ایک بڑا چیلنج ہے۔ نیپال میں 18 ہزار سے زیادہ امدادی کارکن ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ خراب موسم اور دشوار گزار راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حکام نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امداد پہنچانے کا عمل تیز کر دیا ہے اور بعض مقامات پر ریسکیو کے لیے ڈرونز کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سیلاب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نیپال ٹورزم بورڈ کے مطابق 261 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 320 غیر ملکی تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں 167 انڈین، 40 چینی، آٹھ یوکرینی، چار جرمن، چار مالٹیز اور تین امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 734 ہو گئی ہے، جبکہ 2,498 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn