Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

کم جونگ اُن کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیدار برطرف

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

کم جونگ اُن کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیدار برطرف
کم جونگ اُن کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیدار برطرف — August 30, 2026
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ رہنما کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ فیصلے سنیچر کو کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جو مسلح افواج کی ’تشکیل نو کے منصوبوں‘ کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نو کوانگ چُل کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انھیں تنزلی کی بعد حکمران جماعت کے ڈھانچے میں اسلحہ سازی کی صنعت کے انتظامیہ کے پہلے نائب سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

کم سونگ گی، جو کورین پیپلز آرمی کے جنرل پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ کم جونگ اُن کے دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کو سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے پولٹ بیورو کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ان تبدیلیوں کی وجہ بیان نہیں کی۔

تاہم یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیونگ یانگ گزشتہ چند ماہ سے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافے اور روس کے ساتھ دفاعی تعاون پر زور دے رہا ہے، جبکہ کورین جزیرہ نما میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ رہنما کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn