Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مغربی کنارے میں آبادکاروں کا قُصرہ پر حملہ ’جرائم پر مبنی تشدد‘ قرار: نیتن یاہو کی مذمت

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAARISH MEIN DHANSI KANPUR KI SADAK, 20 FOOT KE GADDHE PER UTHE SAWAAL

مغربی کنارے میں آبادکاروں کا قُصرہ پر حملہ ’جرائم پر مبنی تشدد‘ قرار: نیتن یاہو کی مذمت
مغربی کنارے میں آبادکاروں کا قُصرہ پر حملہ ’جرائم پر مبنی تشدد‘ قرار: نیتن یاہو کی مذمت — August 30, 2026
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی قصبے قُصرہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ تین ہفتوں سے جاری کشیدگی کی تازہ ترین مثال ہے۔

نیتن یاہو نے ایک غیر معمولی بیان میں ان حملوں کو ’جرائم پر مبنی تشدد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کارروائیاں ’چند قانون شکن عناصر‘ کی جانب سے کی گئیں، جو نہ صرف قانون کی پابندی کرنے والی یہودی برادری کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ فوج کے کام میں رکاوٹ اور اسرائیل کی عالمی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔‘

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’سرخ لکیر عبور کرنا‘ قرار دیا اور کہا کہ ’یہ اسرائیل کی شہرت پر ’داغ‘ ہے۔‘

انھوں نے حکومت، سکیورٹی اداروں اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور ذمہ داروں کو مکمل سزا دی جائے۔

قُصرہ کے رہائشیوں اور اسرائیلی فوج کے مطابق درجنوں آبادکاروں نے قصبے پر دھاوا بول کر پتھراؤ کیا اور ایک گھر میں گھس کر خود کو اندر بند کر لیا، جبکہ اندر فلسطینی موجود تھے۔

قریب ہی واقع گاؤں جالود میں این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ نقاب پوش آبادکاروں نے اس کے عملے اور ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’اس نے علاقے میں ’اسرائیلی شرپسندوں کی آمد اور پرتشدد جھڑپوں‘ کی اطلاعات کے بعد فوجی اور بارڈر پولیس اہلکار بھیجے، جن میں فلسطینیوں اور عام شہریوں پر پتھراؤ بھی شامل تھا۔‘

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی قصبے قُصرہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ تین ہفتوں سے جاری کشیدگی کی تازہ تری...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn