بولی وڈ اداکار چندرچوڑ سنگھ نے دادا کی مبینہ جعلی وصیت پر رشتے داروں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چندرچوڑ سنگھ نے خاندانی جائیداد کے تنازع میں پھوپھی گایتری دیوی، دو چچازاد بھائیوں اور چار دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اداکار کا الزام ہے کہ ان کے دادا کی وصیت میں جعل سازی کی گئی اور اس جالی دستاویز کا استعمال کر کے ان کے مرحوم والد بلدیو سنگھ کو خاندانی وراثت میں ان کے حق سے محروم کیا گیا۔
معاملہ علی گڑھ اور اس کے گردونواح میں موجود آبائی جائیداد اور 1997 کی ایک مبینہ دستاویز سے متعلق ہے۔ چندرچوڑ سنگھ کے الزامات سنگین ہیں تاہم ابھی ان کا ثابت ہونا باقی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اداکار کی شکایت کے مطابق ان کے دادا ٹھاکر ہریندر پال سنگھ 1997 میں شدید علیل تھے اور مبینہ طور پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے، اس دوران متنازع وصیت پر ان کے دادا کے جعلی دستخط کیے گئے، چچا گنگا سنگھ اور خاندان کے دیگر افراد اس مبینہ جعل سازی میں ملوث تھے، اس وصیت کے ذریعے بالآخر ان کے والد بلدیو سنگھ کو خاندانی جائیداد میں ان کے جائز حصے سے محروم کر دیا گیا۔
چندرچوڑ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ جب مبینہ طور پر یہ وصیت بنائی گئی تھی اس وقت ان کے والد علی گڑھ میں موجود نہیں تھے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے الزامات کی تائید میں شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس کے پاس اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔ یہ شکایت علی گڑھ کے تھانہ روڑاور میں درج کی گئی ہے۔
بولی وڈ اداکار چندرچوڑ سنگھ نے دادا کی مبینہ جعلی وصیت پر رشتے داروں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments