تاشقند : وزیر اعظم نریندر مودی کو ازبکستان کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز ’’اولی داراجالی دوستلک‘‘ آرڈر سے نوازا گیا ۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے وزیر اعظم مودی کو یہ اعزاز دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان-ازبکستان کی تاریخی دوستی اور وسیع سیاسی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں تعاون کے لیے وزیر اعظم مودی کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں وزیر اعظم مودی کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور انسانی تعاون کو مضبوط بنانے میں خصوصی تعاون کے پیش نظر وزیر اعظم مودی کو ازبکستان کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا۔‘‘
وہیں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے قبل وزیر اعظم مودی نے صدر شوکت مرزیایوف کا خاص انداز میں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان جیسا استقبال کرنے کے لیے ازبکستان کے صدر کی تعریف کی۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ رات ہوئی ضیافت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مرزیایوف خود کھانے کی ہر چیز میں شامل رہے۔
انہوں نے کہا کہ لذیذ کھانے کے ساتھ بچوں کا گانا اور رقص بھی دیکھنے کو ملا۔ اسی ماحول کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے تاشقند میں ہندوستان ہی کھڑا کر دیا گیا ہو۔ بات یہیں نہیں رکی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے گجرات سے جڑے تعلق کا بھی ذکر کیا۔
تاشقند : وزیر اعظم نریندر مودی کو ازبکستان کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز ’’اولی داراجالی دوستلک‘‘ آرڈر سے نوازا گیا ۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments