Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

سوریہ ونشی کی طوفانی نصف سنچری، ہندستان نے زمبابوے کو 35 رنوں سے ہرایا

سوریہ ونشی کی طوفانی نصف سنچری، ہندستان نے زمبابوے کو 35 رنوں سے ہرایا

ہرارے ، 26 جولائی: ویبھو سوریہ ونشی (81) کی طوفانی نصف سنچری اننگ کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے اتوار کو تیسرے ٹی 20 مقابلے میں زمبابوے کو 35 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ 193 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کو مینک یادو نے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر برائن بینیٹ کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں یش ٹھاکر نے تیزی سے رن بنانے کی کوشش کر رہے ڈیون میئرس (19) کا شکار کر لیا۔ اسی اوور کی اگلی گیند پر ٹھاکر نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ آٹھویں اوور میں روی بشنوئی نے بن کرن (20) کو آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد ویسلی مدھویرے اور رائین برل کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 60 رن جوڑ کر زمبابوے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ 16ویں اوور میں مینک یادو نے ویسلی مدھویرے 25 گیندوں میں (28) کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ 17ویں اوور کی پہلی گیند پر اشوک شرما نے تڈیواناشے مارومانی (ایک) کو بولڈ کر کے زمبابوے کو چھٹا جھٹکا دیا۔ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر مینک یادو نے بریڈ ایونس (14) رن کو آ¶ٹ کر کے اپنا تیسرا وکٹ لیا۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 157 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ 35 رنوں سے ہار گئی۔ زمبابوے کے لیے رائین برل نے سب سے زیادہ (ناٹ آ¶ٹ 54) رن بنائے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 43 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے لگائے ۔ ہندستان کی طرف سے مینک یادو نے تین وکٹ لیے اور یش ٹھاکر کو دو وکٹ ملے ۔ روی بشنوئی اور اشوک شرما نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں ہندستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندستانی ٹیم کا آغاز ایک بار پھر اچھا نہیں رہا اور دوسرے ہی اوور میں بلیسنگ موزاربانی نے ابھشیک شرما (دو) کو آ¶ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے ایشان کِشن نے ویبھو سوریہ ونشی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 75 رنز جوڑے ۔ 11ویں اوور میں سکندر رضا نے ایشان کِشن کا شکار کر کے ہندستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ایشان کِشن نے 28 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے (29) رنز بنائے ۔ ہندستان کا تیسرا وکٹ 15ویں اوور میں ویبھو سوریہ ونشی کی صورت میں گرا۔ ویسلے مدھویرے نے سنچری کی طرف بڑھ رہے ویبھو سوریہ ونشی کو آ¶ٹ کیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے 49 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے (81) رنز کی اننگ کھیلی۔ 18ویں اوور کی پہلی گیند پر بریڈ ایونز نے کپتان شریاس ایئر کو آ¶ٹ کیا۔ شریاس ایئر نے 18 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے (27) رنز بنائے ۔ ہندستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 192 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے (ناٹ آ¶ٹ 11) رنز بنائے ۔ رنکو سنگھ اننگ کی آخری گیند پر کیچ آ¶ٹ ہوئے ۔ رنکو سنگھ نے 14 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے (25) رنز کی اننگ کھیلی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 week ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 week ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments