Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

سیریز جیتنا خوشگوار احساس ہے : شریاس ایئر

ہرارے ، 25 جولائی :) زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں فتح اور تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے بعد ہندستانی کپتان شریاس ایئر نے کہا کہ سیریز جیتنا ایک خوشگوار احساس ہے ۔ شریاس ایئر نے میچ کے بعد کہا، ''ہم نے آج بہت اچھی کامیابی حاصل کی۔ ایشان کشن اور تلک ورما نے جس انداز میں بلے بازی کی، ان کے کئی شاٹس دیکھ کر لطف آیا۔ اس کے بعد ہمارے گیندبازوں نے منصوبے کے مطابق عمدہ گیندبازی کی۔ رویہ بہت اہم ہوتا ہے ، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر حال پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ کل ایک اور میچ ہے ، اس لیے ہماری توجہ اب اگلے مقابلے پر ہے ۔'' ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کے سوال پر انہوں نے کہا، ''ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن ہمارا ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا ہے ، اس لیے کل کے میچ میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔'' پلیئر آف دی میچ ایشان کشن نے کہا، ''جب آپ ٹیم کے لیے رنز بناتے ہیں تو اس سے ٹیم کا مجموعی اسکور بھی بہتر ہوتا ہے اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے ۔ ہمارا ہدف 180 رنز کے آس پاس تھا کیونکہ وکٹ بلے بازی کے لیے زیادہ آسان نہیں تھی، اس لیے ہماری توجہ اچھی شراکت قائم کرنے پر رہی۔ وکٹ کے بارے میں زیادہ سوچنے کے بجائے حالات کے مطابق بلے بازی کرنی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ کس گیندباز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ مایانک، یش ٹھاکر اور پرنس نے بہترین گیندبازی کی اور میدان میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔'' شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا، ''ہمارے گیندبازوں نے اچھی گیندبازی کی، لیکن ہندوستانی بلے بازوں نے جس مہارت کا مظاہرہ کیا اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے ۔ گیندبازوں کو فیلڈنگ سے مزید بہتر تعاون کی ضرورت تھی۔ ایشان کشن اور تلک ورما نے شاندار بلے بازی کی، ان کی مہارت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ تجربے کی کمی کے ساتھ ساتھ شاٹ کے انتخاب میں بھی ہم سے غلطیاں ہوئیں، اور بطور کپتان میں بھی اچھی بلے بازی نہیں کر سکا۔ امید ہے کہ آئندہ ہم بہتر کھیل پیش کریں گے ۔''

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 week ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments