کلکتہ:دھرمتلہ میں طلبہ تحریک کے نام پر صحافیوں اور فوٹو گرافروں پر ہونے والے تشدد اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے سخت موقف اور وارننگ کے بعد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایوان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا، اور نئی حکومت کے زیرِ اہتمام نافذ کیے گئے ’اینٹی غنڈہ ایکٹ‘ کے تحت ان کے خلاف سخت ترین قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے کوئی بھی طالب علم نہیں ہے، بلکہ یہ غیر متعلقہ اور شرپسند عناصر تھے۔ ان میں سے کچھ ملزمان واقعہ کے بعد دوسری ریاست فرار ہونے کی کوشش میں تھے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔گرفتار افراد کی شناخت عمران خورشید، ارشد علی (عرف ساجد)، محمد معین الدین، محمد عالمگیر (عرف راجو)، عمران احمد (عرف گوپی)، خالد رضا (عرف رنکو)، ضمیر احمد (عرف منکو)، محسن خان، دیپک بھومک (عرف وکی)، محمد آزاد اور محمد افروز کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم محمد آزاد اور محمد افروز ریاست سے باہر بھاگنے کی طاق میں تھے، جنہیں انڈال کے قریب درگاپور ایکسپریس وے پر گھیرا بندی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی اور ویڈیو فوٹیج کا باریک بینی سے معائنہ کرنے کے بعد ملزمان کی شناخت کی تھی۔جمعہ کے روز دھرمتلہ میں صحافیوں پر حملے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ خود زخمی صحافیوں کی مزاج پرسی کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے شدید تحرک دکھاتے ہوئے ہیر اسٹریٹ تھانے میں 6 اور انٹالی تھانے میں 1 یعنی کل 7 ایف آئی آر درج کی ہیں۔حکومت نے اس کیس میں حال ہی میں اسمبلی سے منظور شدہ انسدادِ غنڈہ گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی ہیں، جو اس قانون کے بننے کے بعد اس کا پہلا باضابطہ نفاذ ہے۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
10 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments