Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

دھرمیندر پردھان کے استعفے پر ابھجیت دیپکے کے والدین کا اظہارِ اطمینان،

دھرمیندر پردھان کے استعفے پر ابھجیت دیپکے کے والدین کا اظہارِ اطمینان،

ممبئی، 25 جولائی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے کے والدین نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے کی تحریک کامیاب رہی اور سابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا، تاہم تحریک کے دوران انہیں ہر وقت اپنے بیٹے کی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لاحق رہی۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کی خبر ملنے کے بعد ابھجیت کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں۔ میرے بیٹے کی محنت کامیاب ہوئی، مجھے اس پر فخر ہے ۔'' انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے پورا خاندان شدید ذہنی دبا¶ کا شکار تھا۔انہوں نے کہا، ''ابھجیت راتوں کو سو نہیں پاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ خاندان کے دوسرے افراد بھی پریشان تھے ۔ دن رات جاری تحریک اور بڑھتی کشیدگی کے باعث ہم سب فکرمند رہتے تھے ۔ ہمیں راتوں کو نیند نہیں آتی تھی۔ آج خوشی ہے کہ میرے بیٹے کی محنت رنگ لائی۔ اس نے جس ثابت قدمی اور جرات کے ساتھ جدوجہد کی، اس پر مجھے فخر ہے ۔'' انہوں نے بتایا، ''مجھے کئی بار خوف محسوس ہوتا تھا کیونکہ اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی، اسے تھپڑ مارے گئے اور اس پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔ میں مسلسل یہی سوچتی رہتی تھی کہ اس کے ساتھ آگے کیا ہوگا۔ میں رات تین چار بجے تک جاگتی رہتی تھی، نہ ٹھیک سے کھانا کھا پاتی تھی اور نہ ہی نیند آتی تھی۔ سات جون سے گھر کے کسی کام میں دل نہیں لگ رہا تھا۔'' انہوں نے کہا کہ ہر صبح فون اٹھاتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا کہ کہیں کوئی بری خبر نہ مل جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھجیت کے دوستوں سے اس کی خیریت معلوم کرتی رہتی تھیں اور وہ انہیں یقین دلاتے تھے کہ سب لوگ مضبوطی سے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا، ''اب وہ جلد از جلد گھر واپس آجائے ۔ جب وہ گھر آئے گا تو میں اسے گلے لگا لوں گی۔'' مرکزی وزیر تعلیم کے استعفے پر انہوں نے کہا، ''یہ تمام طلبہ کی جیت ہے ۔ یہ ان تمام لوگوں کی کامیابی ہے جنہوں نے براہِ راست یا بالواسطہ اس تحریک میں حصہ لیا۔''اس دوران ابھجیت کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں ان کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا تھا اور انہیں دہلی پولیس پر بالکل اعتماد نہیں تھا۔ اسی خدشے کے پیش نظر ابھجیت کی بہن سنیہا ونجارے نے ضلع کلکٹر، بیڑ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک عرضداشت بھیج کر ابھجیت کے لیے خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سنیہا ونجارے نے کہا، ''ہم صرف انہیں محفوظ رکھنا چاہتے تھے ۔ میں نے کئی بار فون کیا، لیکن ابھجیت کسی کی کال نہیں اٹھا رہے تھے ۔ اسی لیے ہم نے بیڑ کے ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو خط بھیج کر ان کے لیے خصوصی سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔'' ابھجیت کے والد بھگوان را¶ دیپکے ، جو مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) کے ریٹائرڈ انجینئر ہیں، نے کہا کہ انہیں سیاست کی زیادہ سمجھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ''میرے بیٹے نے میری خواہش کے برخلاف یہ تحریک شروع کی۔ اس کے سماجی سرگرمیوں میں سرگرم ہونے پر میں بہت فکر مند تھا۔ دھرمیندر پردھان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس پورے معاملے کو کسی کی جیت یا ہار کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔'' انہوں نے بتایا کہ ابھجیت نے تقریباً دو برس تک اروند کیجریوال کے ساتھ کام کیا، جہاں اسے سیاست کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا، ''مجھے سیاست پسند نہیں، لیکن میرا بیٹا جو بھی فیصلہ کرے گا، میں اس کی حمایت کروں گا۔''

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments