امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سطح پر سپلائی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے دام 110 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور افریقا میں خام تیل کے فزیکل کارگوز کی قیمتیں اس ہفتے بڑھ کر گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جن میں سے بعض کارگوز کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ اس اضافے کی اصل وجہ ایران اور یوکرین کی جنگوں سے جڑے سپلائی کے مسائل ہیں، جن کے باعث خریدار فوری فراہمی کے لیے متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کے اہم معیار ڈیٹڈ برینٹ نے جمعرات کو کے اعداد و شمار کے مطابق 105.70 ڈالر فی بیرل کی سطح چھو لی۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے آخر کے بعد یہ خام تیل کی سب سے بلند ترین سطح ہے اور جون کے آغاز کے بعد پہلی بار قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔ تیل کے معروف بروکر تاماس وارگا کا کہنا ہے کہ سپلائی سے متعلق خدشات ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments