ہرارے ، 25 جولائی:) ایشان کشن (81) اور تلک ورما (ناٹ آ¶ٹ 60) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندستان نے ہفتہ کو دوسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نے جارحانہ آغاز کیا، لیکن چوتھے اوور میں یش ٹھاکر نے انہیں 32 رنز پر آ¶ٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد زمبابوے کے بلے باز ہندستانی گیندبازوں کے سامنے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے ۔ اگلے ہی اوور میں پرنس یادو نے بین کرن (1) کو پویلین بھیج دیا، جبکہ چھٹے اوور میں روی بشنوئی نے ڈیون مائرز (12) کو بولڈ کر دیا۔ کپتان سکندر رضا (0)، ویسلے مدھیویرے (2)، ریان برل (20)، بریڈ ایونز (19) اور نیومین نیامہوری (3) بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے ۔ 17ویں اوور کی پہلی گیند پر یش ٹھاکر نے تڈیواناشے مارومانی (24) کو آ¶ٹ کر کے ہندوستان کو نویں کامیابی دلائی، جبکہ 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر ابھیشیک شرما نے رچرڈ انگاراوا (1) کو آ¶ٹ کر کے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 129 رنز پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 2.5 اوور میں 17 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ یش ٹھاکر اور پرنس یادو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روی بشنوئی، تلک ورما اور شیوم دوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس نے 29 رنز پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں۔ ابھیشیک شرما 8 رنز بنا کر بلیسنگ مزاربانی کا شکار بنے ، جبکہ جارح مزاج ویبھو سوریہ ونشی 20 رنز بنا کر رچرڈ انگاراوا کی گیند پر آ¶ٹ ہوئے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد ایشان کشن اور کپتان شریاس ایئر نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ دسویں اوور میں برائن بینیٹ نے شریاس ایئر کو 25 رنز پر آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ایئر نے 20 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے ۔ 18ویں اوور میں نیومین نیامہوری نے سنچری کی جانب بڑھ رہے ایشان کشن کو آ¶ٹ کر دیا۔ ایشان نے 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ 12 رنز بنا کر آخری اوور میں پانچویں وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ ہندستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 60 رنز بنائے ، جبکہ شیوم دوبے 6 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments