آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سے لڑائی کی وائرل ویڈیو پر اہلیہ کی وضاحت آگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں مبینہ طور پر پیٹ کمنز اور اہلیہ کو لڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو دیکھ کر یہی گمان ہورہا ہے کہ کرکٹر کی اہلیہ غصے میں ان سے گفتگو کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی یہی کہا گیا کہ دونوں کے درمیان کسی بات پر شدید بحث و مباحثہ ہورہا ہے۔
تاہم اب کرکٹر کی اہلیہ نے ان خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے شوہر کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سے لڑائی کی وائرل ویڈیو پر اہلیہ کی وضاحت آگئی۔...
Source: Admin