امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کو سیکڑوں ارب ڈالر مالیت کے ایرانی فنڈز ملنے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا۔
ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا "ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، وہ دن اب جا چکے ہیں۔ ہمارے پاس ان کا سیکڑوں ارب ڈالر کا پیسا ہے، اور ہمارے پاس ان کی آبنائے ہے!"
ملکی محاذ پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے "اپنے نائب جے ڈی وینس سے کہا ہے کہ وہ اپنی مکمل اور بھرپور توجہ امریکہ بھر میں ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں ہونے والی بڑے پیمانے کی بد عنوانی اور جرائم پر مرکوز کریں۔"
انہوں نے مزید کہا "نیلی ریاستیں (ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستیں)، جیسے کہ مینیسوٹا، کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر بہت سی ریاستیں، انتہائی بری طرح چلائی جا رہی ہیں اور بدعنوانی کی تباہ کن مثالیں ہیں۔ ہر ماہ اربوں ڈالر چوری کیے جا رہے ہیں اور ہم اس وسیع پیمانے کی مجرمانہ سرگرمی کو روک کر تیزی سے بجٹ میں توازن لا سکتے ہیں۔ بدعنوانی ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کے خون میں دوڑ رہی ہے!"
ٹرمپ کی یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ تہران کے ساتھ سفارتی راستے سے دور ہو رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وینس ان مذاکرات کی اہم شخصیات میں شامل تھے جن کے نتیجے میں جون میں امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یاد داشت طے پائی تھی۔
اس یاد داشت نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے مذاکرات کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت فراہم کی تھی، تاہم یہ مدت کسی معاہدے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئی۔
ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا "ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، وہ دن اب جا چکے ہیں۔ ہمارے پاس ان کا سیکڑوں ارب ڈا...
Source: Admin