صدر ٹرمپ کی گرتی مقبولیت نے ری پبلکن پارٹی میں مستقبل کی قیادت پر بحث تیز کر دی۔
امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جےڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاں ہو گئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو 45 فیصد حمایت سے ری پبلکن ووٹرز کی پہلی پسند قرار دیے گئے ہیں۔
جے ڈی وینس کو 43 فیصد ری پبلکن ووٹرز نے بہترین صدارتی امیدوار قرار دیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی میں جون اوسوف اور پیٹ بٹجج 29، 29 فیصد حمایت کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ جارجیا کے سینیٹر جون اوسوف ڈیموکریٹک پارٹی کے نمایاں ممکنہ صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جماعت کی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کے بعد امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی بی ایس کے مشہور پروگرام ’60 منٹس‘ میں اپنا پہلا انٹرویو دیا۔
صدر ٹرمپ کی گرتی مقبولیت نے ری پبلکن پارٹی میں مستقبل کی قیادت پر بحث تیز کر دی۔...
Source: Admin