Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

غزہ میں شدید سردی سے 9 ماہ کا بچہ ہلاک، بارشوں سے ہزاروں خیمے متاثر

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غزہ میں شدید سردی سے 9 ماہ کا بچہ ہلاک، بارشوں سے ہزاروں خیمے متاثر
غزہ میں شدید سردی سے 9 ماہ کا بچہ ہلاک، بارشوں سے ہزاروں خیمے متاثر — November 13, 2026
غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور نو ماہ کا ایک بچہ شدید سردی کے باعث ہلاک ہو گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ نو ماہ کے کنان احمد رقیق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنے خاندان کے عارضی خیمے میں ہائپوتھرمیا (شدید سردی سے جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو جانا) کے باعث انتقال کر گیا۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے بھی بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں سے غزہ میں دسیوں ہزار خیمے زیر آب آ گئے تھے۔ 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران تقریباً پوری آبادی کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد اب بھی خیموں یا عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔
سیلاب کے اگلے روز ریت کا ایک بند ٹوٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد غزہ سٹی، وسطی اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندان بارش کے پانی سے بھر جانے والے کیمپوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل گئے۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے خبردار کیا کہ سیلاب دراصل سردیوں کے موسم کی صرف شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ غزہ میں حالات کتنے خراب ہیں۔ ابھی سردیوں کا موسم مکمل طور پر شروع بھی نہیں ہوا۔ ہم ابھی سردیوں سے چند ہفتے دور ہیں لیکن پہلے ہی غیر معمولی بارش اور سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کے مطابق 8 نومبر تک طوفانی بارشوں سے 26 ہزار خاندان متاثر ہو چکے تھے۔ اوچا کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی تقریباً 65 فیصد آبادی اب بھی خیموں یا دیگر عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہے۔

غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور نو ماہ کا ایک بچہ شدید سردی کے باعث ہلاک ہو گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn