Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹرائی سیریز: راولپنڈی میں کئی ریکارڈز قائم، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ٹرائی سیریز: راولپنڈی میں کئی ریکارڈز قائم، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا
ٹرائی سیریز: راولپنڈی میں کئی ریکارڈز قائم، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا — October 22, 2026
پاکستان کی میزبانی میں جاری ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے انگلینڈ کا 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس سے قبل 12 مارچ 2006 کو جنوبی افریقہ نے جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے 434 رنز کے جواب میں 438 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پوان رتنائیکے کی 130، ایویشاکا فرنیڈو اور داسن شناکا کے 97، 97 اور جنتھ لیاناگے کی 61 رنز کی اننگز نے سری لنکا کی اس ریکارڈ ساز فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے تھے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا بڑا ٹوٹل تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز کی طویل اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ او ڈی آئی کی تاریخ کے تیز ترین ڈبل سینچری سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 430 رنز کا مجموعی سکور پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی او ڈی آئی میچ میں بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے پوان رتنائیکے نے 106 گیندوں پر 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ داسن شناکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 97 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چھ چوکے اور آتھ چھکے شامل تھے۔
جنتھ لیاناگے نے بھی ناقابلِ شکست 61 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 27 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔
اوپنر اویشکا فرنینڈو نے 83 گیندوں پر 97 رنز بنائے، جبکہ کامندو مینڈس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کوشل مینڈس بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کو آخری اوورز میں کامیابی کے لیے تیز رفتار بیٹنگ کی ضرورت تھی، جہاں لیاناگے نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں، سیم کرن نے دو جبکہ جیمی اوورٹن اور لیام ڈاسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔
ہیری بروک نے 116 گیندوں پر ڈبل سینچری مکمل کرکے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے شبمن گل کے پاس تھا، جنہوں نے رواں برس ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔
ان کے علاوہ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 69 رنز بنائے، جبکہ ول جیکس نے صرف 30 گیندوں پر 66 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ٹام بینٹن 50 اور بین ڈکٹ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ڈنتھ ویلالاگے نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیتھا فرنینڈو اور جنتھ لیاناگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کا 429 رنز کا مجموعہ پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا سب سے بڑا سکور ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں جاری ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn