جنوبی افریقا نےآسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست کاحساب چکا دیا۔
میزبان ٹیم نے ’قابیخا ٹیسٹ‘ میں اننگز اور اکتیس رنز سے فتح سمیٹ کر تین میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
کینگروز دو اننگز کھیل کر بھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کے ٹوٹل تک نہ پہنچ سکے۔ کمنز الیون پہلی اننگز میں ننانوے اور دوسری اننگز میں دوسو پچانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقی کپتان ’ٹمبا باووما‘ کیریئر بیسٹ ایک سو اناسی رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ ستائیس اکتوبر سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔
جنوبی افریقا نےآسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست کاحساب چکا دیا۔ میزبان ٹیم نے ’قابیخا ٹیسٹ‘ میں اننگز اور اکتیس رنز سے فتح سمیٹ کر تین میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments