بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے دائیں بازو کی بینڈیچ کھل گئی، زخم کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔
ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے جوہو میں قاتلانہ حملے کے بعد جب پہلی بار منظر عام پر آئے تو ان کے دائیں بازو پر بینڈیچ دیکھ کر مداح پریشان تھے۔
اداکار کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پوسٹ کی ہے جس میں فائرنگ سے ان کے بازو پر لگنے والے سرخ نشانات دکھائے گئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’خدا مہربان ہے‘۔
ویڈیو میں ٹائیگر شروف کے بازو پر کئی چھوٹے نقطوں جیسے جلنے کے نشانات دکھائے گئے جو انہیں ممکنہ طور پر گولیاں چلنے کے دوران لگے تھے۔
18 اکتوبر کو تین مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ فٹبال کھیل کر اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ اداکار حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔
بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے دائیں بازو کی بینڈیچ کھل گئی، زخم کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔ ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے جوہو میں قاتلانہ حملے کے بعد جب پہلی بار منظر عام...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments