پیرس: ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس میں احتجاج کو تارکینِ وطن اور اسلام پسندوں سے جوڑنے کے دعوے غلط ہیں۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک میں جاری احتجاج سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض غیر ملکی رہنماؤں کے بیانات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں ہونے والے واقعات کو تارکینِ وطن اور اسلام پسندوں سے جوڑنے کے دعوے سراسر غلط ہیں۔
قطر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس میں پیش آنے والے واقعات میں غیر ملکی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تارکینِ وطن اور اسلام پسندوں کے ہجوم نے فرانس پر یلغار کر دی ہے، حالاں کہ یہ دعویٰ حقیقت کے منافی ہے۔
فرانسیسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض غیر ملکی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے فرانس کو نشانہ بنا رہے ہیں اور غلط معلومات کو فروغ دے رہے ہیں۔ میکرون نے خبردار کیا کہ احتجاج کے دوران شرپسندی میں ملوث مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے فرانس میں جاری حالیہ مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے تناظر میں کہا تھا کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔ اس سے ایک دن قبل سوشل ٹروتھ پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا تھا کہ فرانس پر تارکین وطن نے قبضہ کر لیا ہے، فرانس فوری طور پر اپنی سرحدیں بند کر دے۔
پیرس: ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس میں احتجاج کو تارکینِ وطن اور اسلام پسندوں سے جوڑنے کے دعوے غلط ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments