Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سونیا گاندھی کی انسٹاگرام پر ہنگامہ خیز انٹری

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

سونیا گاندھی کی انسٹاگرام پر ہنگامہ خیز انٹری
سونیا گاندھی کی انسٹاگرام پر ہنگامہ خیز انٹری — October 23, 2026
حیدرآباد:22 اکٹوبر :کانگریس کی سابق سربراہ سونیا گاندھی نے آخر کار سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باقاعدہ ہنگامی انٹری لیتے ہوئے سیاسی حریفوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔ انسٹا گرام پر سونیا گاندھی کے اکا¶نٹ کھولنے کے چند ہی گھنٹوں میں اُن کے فالوورس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ۔ سونیا گاندھی نے انسٹاگرام پر اپنی آئندہ ماہ منظر عام پر آنے والی کتاب کی جھلکیاں پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنی یادداشت پر مشتمل کتاب Belonging, A - Journey of Love کی جھلکیوں کو شیئر کیا جس میں سونیا گاندھی کو اپنی لائبریری میں کتابوں کے درمیان اپنی آنے والی کتاب کے صفحات کا مشاہدہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ ویڈیو میں سونیا گاندھی کتاب میں موجود قدیم تصاویر کا مشاہدہ کررہی ہے ۔ ویڈیو میں سونیا گاندھی کو دختر پرینکا گاندھی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ کتاب کی اشاعت پر پرینکا گاندھی نے ماں کو جذباتی انداز میں بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی ۔ سونیا گاندھی نے انسٹاگرام پر ان لمحات کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ کتاب محبت ، ذمہ داری ، محرومی اور اپنی شناخت کی ایک کہانی ہے ۔ انسٹاگرام پر جیسے ہی سونیا گاندھی نے اکا¶نٹ کھولا دنیا بھر سے فالوورس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ سونیا گاندھی صرف تین اکا¶نٹس کو فالو کررہی ہے اُن میں راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی اور کانگریس پارٹی کا سرکاری اکا¶نٹ شامل ہیں ۔ کتاب کے ناشر کے نمائندے نے سونیا گاندھی کو پہلی کاپی پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ یہ کتاب 10 نومبر کو منظر عام پر آئے گی اور امید کی جارہی ہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات میں یہ کتاب دھماکہ خیز ثابت ہوگی ۔ اپنے طویل سیاسی سفر میں سوشل میڈیا سے سونیا گاندھی دور رہیں اور پہلی مرتبہ انہوں نے انسٹاگرام پر اکا¶نٹ کھولتے ہوئے سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک کے رائے دہندوں اور خاص طور پر نوجوانوں تک رسائی کےلئے سونیا گاندھی نے انسٹاگرام کا سہارا لیا ہے ۔ 1/S (سلسلہ صفحہ 2 پر)

حیدرآباد:22 اکٹوبر :کانگریس کی سابق سربراہ سونیا گاندھی نے آخر کار سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باقاعدہ ہنگامی انٹری لیتے ہوئے سیاسی حریفوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔ انسٹا ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn