اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا تھا۔
بی بی سی فارسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی چینل سیون سے گفتگو میں برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کو غلط قرار دیا اور کہا کہ وہ ایران کے بارے میں امریکی صدر کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ فنانشل ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ اسرائیلی فوج 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کے لیے تیار تھی، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے، جن میں اب دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات میں یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں نہیں اور ایران کے حوالے سے جلد پیش رفت متوقع ہے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments