Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کمرہٹی کے ترنمول ایم ایل اے مدن مترا کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

کمرہٹی کے ترنمول ایم ایل اے مدن مترا کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان
کمرہٹی کے ترنمول ایم ایل اے مدن مترا کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان — October 23, 2026
کلکتہ: مغربی بنگال کی سیاست میں ایک اور بڑا اور ڈرامائی موڑ اس وقت سامنے آیا جب ممتا بنرجی سے دغا کرنے والے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور کمرہٹی کے ایم ایل اے مدن مترانے وجیا دشمی کے مبارک موقع پر باضابطہ طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ کبھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے 'کلر فل بوائے' کہلانے والے مدن مترا کے اس اچانک اور جذباتی اعلان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
درگا پوجا کی رخصتی اور وجیا دشمی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدن کا گلا بھر آیا اور آنکھوں میں آنسو چھلک آئے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"زندگی میں پہلی بار ایسا وجیا ہوا ہے کہ جن لوگوں نے مجھے جتوایا، میں خوف اور عدم تحفظ کی وجہ سے ان کے پاس نہیں جا سکا۔ مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کی اطلاع میں نے وزیر اعلیٰ کو بھی دی تھی اور انہوں نے پولیس کو ہدایت بھی دی تھی۔"
انہوں نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ"اب چاول کے اندر کنکر زیادہ ہو گئے ہیں۔ جب کنکر تھوڑے ہوں تو انہیں چن کر الگ کیا جا سکتا ہے، لیکن جب پورا چاول ہی کنکر سے بھر جائے تو کام نہیں چل سکتا۔ سیاست میں اب ادھرمی (بدکردار) اور غیر اخلاقی لوگ بھر چکے ہیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست سے سخت نفرت کرتا ہوں، اور سیاستدان کی حیثیت سے اب مجھے اپنے آپ سے بھی نفرت ہونے لگی ہے۔"
مدن نے انکشاف کیا کہ قاتلوں اور غنڈوں کے کھلے عام بندوقیں لے کر گھومنے کی وجہ سے وہ اپنے ہی حلقے کے لوگوں سے نہیں مل پائے۔ جیل جانے کے بعد بھی عوامی حمایت اور ووٹوں کا مارجن بڑھنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ ذہنی طور پر انتہائی تھک چکے ہیں۔
جب ان سے ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ"میں سخت کنفیوزڈ ہوں۔ میں ایسی کوئی کوشش نہیں کروں گا جس سے عوام کو تکلیف ہو۔ اب میری واحد ترجیح سیاست کو خیرباد کہنا ہے۔ میں خود کو مجرم محسوس کرتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں عوام کے ساتھ بے ایمانی کر رہا ہوں، جھوٹ بول رہا ہوں اور دھوکہ دے رہا ہوں۔"
حال ہی میں ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑ کر ریتا برتا کیمپ میں جانے کے سوال پر جب مدن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فیصلے کو غلط سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ"غلطی کی کوئی وضاحت ممکن نہیں ہے۔ میں ایک انتہائی نازک اور حساس موڑ پر ہوں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کی سیاست میں ایک اور بڑا اور ڈرامائی موڑ اس وقت سامنے آیا جب ممتا بنرجی سے دغا کرنے والے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور کمرہٹی کے ایم ایل اے مدن مترانے وجیا د...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn