نیویارک (21 جولائی 2026): فٹبال کی نئی چیمپئن اسپین کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال نے صدر ٹرمپ سے مصافحے سے قبل جو کیا دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی۔ نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز دیے۔ اس موقع پر ان سے ہر کھلاڑی نے مصافحہ کیا۔ تاہم نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یامال جب اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے فیفا صدر سے مصافحہ کیا، لیکن پھر صدر ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے قبل جو ری ایکشن ان کی جانب سے آیا، اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس موقع کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں محسوس کیا جا سکتا ہے کہ جب یامال اسٹیج پر آتے ہیں تو فیفا صدر سے مصافحہ کرتے اور گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں، لیکن اس کے بعد جب صدر ٹرمپ مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ یامال ہاتھ بڑھا کر کچھ لمحوں کے لیے ہاتھ کو پیچھے کرتے ہیں۔ بعد ازاں وہ سنجیدگی اور مضبوط ارادے کے ساتھ صدر سے پرجوش انداز میں مصافحہ کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اس پر مختلف تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ یمال نے ابتدا میں ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تاہم پھر صورتحال کو موثر انداز میں سنبھال لیا۔ کئی صارفین ایسے بھی تھے، جنہوں نے یامال کے اس انداز کو سراہا اور کہا کہ ٹرمپ کے معروف ’پاور گرپ‘ کے باوجود یامال اپنی جگہ پر پُرسکون اور ثابت قدم رہے۔ واضح رہے کہ لامین یمال متعدد مواقعوں پر برملا فلسطین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ امریکی صدر اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔ دوسری جانب اس ویڈیو میں نظر آنے والے منظر میں یمال نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا انجانے میں ہوا، اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments