ونڈہوک، 6 ستمبر (:جنوبی افریقہ نے اتوار کو فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 157 رنز پر آ¶ٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں 29 گیندوں پر 53 رنز بنانے والے جارڈن ہرمن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے میزبان نمیبیا کے خلاف شکست کے ساتھ ٹرائی سیریز کا آغاز کیا تھا، لیکن اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل چار کامیابیاں حاصل کیں۔ فائنل میں زمبابوے کے خلاف شاندار فتح نے نوجوان اور کم تجربہ کار ٹیم کے لیے سیریز کا بہترین اختتام کیا۔ جنوبی افریقہ نے بلے بازی کے لیے سازگار حالات کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تقریباً ہر بلے باز نے ٹیم کے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس کے بعد گیند بازوں نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 157 رنز پر آل آ¶ٹ کردیا۔
اگرچہ فتح کا فرق 48 رنز رہا، لیکن زمبابوے کبھی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دیا۔ ایتھن بوش اور ڈوان جانسن نے پاور پلے میں زمبابوے پر دبا¶ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں 11.3 اوورز میں اس کا اسکور 81 رنز پر آٹھ وکٹ ہوگیا۔
اس کے بعد بریڈ ایونز نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنا بہترین اسکور بنایا۔ انہوں نے 31 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 56 رنز بنائے اور کندائی ماتیگیمو کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم کرکے زمبابوے کو کسی حد تک قابلِ احترام اسکور تک پہنچایا۔ تاہم، کسی بھی مرحلے پر زمبابوے ہدف کے قریب پہنچتا ہوا نظر نہیں آیا۔
ڈوان جانسن اور بیورن فورٹوئن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بوش نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔
ونڈہوک، 6 ستمبر (:جنوبی افریقہ نے اتوار کو فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments