Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سی جے پی احتجاج میں مار پیٹ کا معاملہ: سوتنتر بھاردواج کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

سی جے پی احتجاج میں مار پیٹ کا معاملہ: سوتنتر بھاردواج کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا
سی جے پی احتجاج میں مار پیٹ کا معاملہ: سوتنتر بھاردواج کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا — September 07, 2026
نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ آج سوتنتر بھاردواج کی پولیس حراست ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ انجلی سنگھ کی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ عدالت نے سوتنتر بھاردواج کو 5 ستمبر کو، 6 ستمبر تک کی پولیس حراست میں بھیجا تھا۔ پیر کے روز عدالت میں دوبارہ پیشی ہوگی۔

سوتنتر بھاردواج کو یوپی کے بلند شہر سے 4 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سوتنتر بھاردواج کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ایک احتجاجی طالبہ کے والد کے سر پر حملہ کیا تھا۔ اس پوڈ کاسٹ کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی اور کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے سنسد مارگ تھانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

پاکسو اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سوتنتر بھاردواج نے خود ہی پوڈ کاسٹ پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج ہونی چاہیے۔ اس احتجاج کے بعد سوتنتر بھاردواج کو یوپی کے بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سوتنتر بھاردواج کے خلاف پاکسو (POCSO) قانون اور ایس سی-ایس ٹی (SC/ST) ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کالی وردی میں جنتر منتر پر مظاہرین پر حملے

واضح رہے کہ جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ کچھ لوگ کالی وردی میں لاٹھی اور ڈنڈے لے کر آئے تھے اور مظاہرین پر حملوں کو انجام دیا تھا۔ اس مظاہرے کے دوران کی سوتنتر بھاردواج کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn