Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے
شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے — October 15, 2026
دبئی، 14 اکتوبر: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی ٹی-20 کپتان شریئس ایّر نے بلے بازی رینکنگ میں تین مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹاپ چار میں تین مقامات پر ہندوستانی بلے باز قابض ہوگئے ہیں۔ ایشان کشن سرفہرست اور ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ شریئس نے لکھن¶ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی-20 میں اپنی پہلی ٹی-20 سنچری بنائی تھی، جس کے بعد رانچی میں دوسرے میچ میں 18 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما بھی ٹی-20 رینکنگ میں ایک مقام اوپر چڑھ کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
رانچی ٹی-20 میں سنچری بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے شائی ہوپ بھی رینکنگ میں دو مقام اوپر چڑھ کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ شیرفین ردرفورڈ اپنے کیریئر کی بہترین 24ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ایڈن مارکرم ڈربن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں جوجھارو نصف سنچری بنانے کے بعد 14ویں مقام سے چار مقام اوپر چڑھ کر ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں۔ وہ اکتوبر 2019 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔
اس دوران آسٹریلیا کے بلے باز میٹ رینشا نے رینکنگ میں 147 مقام کی شاندار چھلانگ لگائی ہے اور وہ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں 196ویں مقام سے مشترکہ طور پر 49ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رینشا کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کارکردگی شاندار رہی، جہاں انہوں نے 190 اور 82 رنز بناکر آسٹریلیا کو 214 رنز سے شاندار فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈربن میں دوسری اننگز میں 49 رنز دے کر چھ وکٹ لینے کے ساتھ کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں دو مقام اوپر چڑھ کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مچل اسٹارک رینکنگ میں سرفہرست مقام پر برقرار ہیں۔

دبئی، 14 اکتوبر: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی ٹی-20 کپتان شریئس ایّر نے بلے بازی رینکنگ میں تین مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn