Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عراقی وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملے میں اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

عراقی وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملے میں اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی
عراقی وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملے میں اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی — October 15, 2026
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر مقامات پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ بغداد اپنی سرزمین سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں یا حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

علی الزیدی نے سعودی عرب میں شہری تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عراقی حکومت اپنی سرزمین کو سعودی عرب یا خطے کے دیگر ممالک کے خلاف حملوں اور نقصان دہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بغداد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے اور سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مختلف شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی تعاون اور رابطہ کاری میں عراق کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں استحکام کے لیے عراقی حکومت کی مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کی۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپور...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn