Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے سینٹرل پارک میں 'ترنگا لہرا¶' جلسے کی اپیل کی

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے سینٹرل پارک میں 'ترنگا لہرا¶' جلسے کی اپیل کی
دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے سینٹرل پارک میں 'ترنگا لہرا¶' جلسے کی اپیل کی — October 15, 2026
نئی دہلی، 14 اکتوبر: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے نے پارٹی رہنما¶ں آشو توش رانکا اور سورَو داس کو قومی پرچم سے متعلق مبینہ معاملے میں 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس واقع سینٹرل پارک میں 'ترنگا لہرا¶' جلسے کی اپیل کی ہے ۔
یہ جلسہ جمعہ کو شام 5 بجے منعقد کیا جائے گا۔ دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ یہ اپیل جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج اور سی جے پی رہنما¶ں کی حراست کو لے کر جاری تنازع کے درمیان کی گئی ہے ۔
مسٹر رانکا اور مسٹر داس کو جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کے الزام میں 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے ۔ ان کے خلاف عائد الزامات اور انہیں حراست میں بھیجے جانے کے حالات کے بارے میں فوری طور پر تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔
دہلی پولیس نے 13 اکتوبر کو سی جے پی کے رہنما¶ں سورَو داس، آشو توش رانکا اور اجنکیا شندے کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مطابق، وہ مبینہ طور پر جنتر منتر میں داخل ہوگئے تھے ، جسے سرکاری طور پر احتجاج کے مقام کے طور پر مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں غیر مجاز داخلے ، امتناعی احکامات کی خلاف ورزی، امن برقرار رکھنے کے لیے دیے گئے مچلکے کی شرائط توڑنے اور سرکاری ملازمین کے کام میں رکاوٹ ڈالنے جیسے الزامات کا حوالہ دیا۔
مسٹر داس اور مسٹر رانکا کو 14 اکتوبر کو 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا، جب کہ مسٹر شندے کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا گیا۔

نئی دہلی، 14 اکتوبر: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے نے پارٹی رہنما¶ں آشو توش رانکا اور سورَو داس کو قومی پرچم سے متعلق مبینہ معاملے میں 5 دن کی عدالتی حراست میں...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn