شوہر کو قتل کر کے بلیو ڈرم میں چھپانے والی خاتون اور اس کے آشنا کو عدالت نے سزا سنا دی۔
ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی عدالت نے مرچنٹ نیوی افسر سوربھ راجپوت کے قتل کیس میں بیوی مسکان راستوگی اور آشنا ساحل شکلا کو سزائے موت سنائی۔ جج اروند کمار مشرا نے دنوں کو قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سوربھ راجپوت کو نشہ دے کر قتل کیا گیا، مقتول کی لاش گھر میں موجود ایک بلیو ڈرم کے اندر سے ملی تھی۔
فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سوربھ راجپوت کے وکیل کرشن کمار دوبے نے کہا دونوں کو جرم پر سزائے موت سنائی گئی ہے، انہیں دفعہ 302 کے تحت 50 ہزار روپے اور دفعہ 238 اے کے تحت 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دفاعی وکیل نے یہ دلیں دیں کہ قتل کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے اور دونوں ملزمان کی بیٹیاں ہیں، لیکن عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان تمام دلیلوں کو مسترد کر دیا۔
قتل کیس کا پس منظر
3 مارچ 2025 کو مسکان راستوگی نے گھر میں شوہر سوربھ راجپوت کے کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر اسے بے ہوش کیا۔ اس کا عاشق ساحل شکلا اس کے فوراً بعد پہنچا اور دونوں نے مقتول کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر باتھ روم میں اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے۔
لاش کی بدبو کو دبانے کیلیے مجرمان نے لاش کے ٹکڑوں کو ایک بڑے بلیو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈالا، اسے ریت، پانی اور سیمنٹ سے سیل کر دیا۔
قاتل اگلے دن ہماچل پردیش فرار ہوگئے۔ مشکان نے شوہر کے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو پیغامات بھیجے جس سے یہ تاثر دیا کہ وہ زندہ ہے اور کاروبار کے سلسلے میں سفر کر رہا ہے۔
17 مارچ 2025 کو شک کی بنیاد پر کچھ رشتہ دار مقامی حکام کے ساتھ گھر آئے۔ سوربھ راجپوت اور مسکان کی چھ سالہ بیٹی نے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ پاپا بلیو ڈرم میں ہیں۔
پولیس نے سیل ڈرم کو کاٹ کر اندر سے مقتول کی باقیات برآمد کیں جس کے دو دن بعد مسکان اور ساحل کا پیچھا کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
شوہر کو قتل کر کے بلیو ڈرم میں چھپانے والی خاتون اور اس کے آشنا کو عدالت نے سزا سنا دی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments