Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانوی فوج کے سابق باورچی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

برطانوی فوج کے سابق باورچی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا
برطانوی فوج کے سابق باورچی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا — October 15, 2026
برطانوی فوج کے سابق باورچی مارک براڈ ہرسٹ کو دیسی ساختہ بندوق، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ مارک براڈ ہرسٹ کو جرم ثابت ہونے پر شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے 3 سال 10 ماہ قید کی سزا دی ہے۔

فوج میں بطور باورچی خدمات انجام دے رہے مجرم کو ستمبر 2024ء میں بیرک سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کو ان سے ایسے پیغامات ملے، جن میں نسل پرستانہ نظریات، عسکری گروہ بنانے کی خواہش اور دیسی ساختہ آتشیں اسلحہ بناکر شدت پسند گروپس کو بیچنے کے منصوبے ظاہر کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک براڈ ہرسٹ دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، وہ ٹیلی گرام کے ایسے گروپ کا بھی حصہ تھا، جس کے دیگر 3 ارکان کو عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں مجموعی طور پر 29 سال کی سزا ہوچکی ہے۔

پولیس کو فوج کے سابقہ باورچی کے گھر سے چاقو، کراس بو، بلیک پاؤڈر، 9 ایم ایم گولہ بارود، ایئرپسٹل اور ایک دیسی ساختہ توپ ملی ہے۔

عدالت کے روبرو اگرچہ ملزم نے دہشت گردی کی نیت سے انکار کیا لیکن جج اور پراسیکیوشن نے ان کے جرائم کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے جوڑتے ہوئے سزا دی۔

برطانوی فوج کے سابق باورچی مارک براڈ ہرسٹ کو دیسی ساختہ بندوق، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn