دبئی، 13 ستمبر: اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندستان نے سری لنکا کو اتوار کو 72 رن سے شکست دے کر آٹھویں بار خاتون ایشیا کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ہندستان نے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 183 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد سری لنکا کو 111 رن پر ڈھیر کر کے 2024 میں سری لنکا سے ملی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔ شری چرنی نے 20 رن پر 4 وکٹ اور دیپتی شرما نے 19 رن پر 3 وکٹ لے کر سری لنکا کو شکست جھیلنے پر مجبور کر دیا۔
ہندوستان نے جس آسانی سے خطاب اپنے نام کیا ہے ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دیگر ایشیائی ٹیموں سے کتنے آگے ہیں۔ 2 سال پہلے اس ٹورنامنٹ میں خطاب ان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ اس شکست کو ایک بڑا اپ سیٹ سمجھا گیا تھا؛ لیکن اپ سیٹ ہر بار نہیں ہوتے ۔ آج سری لنکا ہندوستان کے سامنے کہیں نہیں ٹک پایا۔ کسی بھی وقت ایسا نہیں لگا کہ وہ 184 رن کا تعاقب کر پائے گا۔
ہندوستان نے موجودہ چیمپئن سری لنکا کو شاندار انداز میں شکست دے کر اپنا 8واں خاتون ایشیا کپ خطاب جیت لیا۔ 184 رن کا ہدف حاصل کرنا ہمیشہ ہی مشکل کام تھا اور ہندوستان کی منظم گیند بازی نے اسے ناممکن بنا دیا۔ سری لنکا نے مسلسل وکٹ گنوائے ؛ اس کے پاس شری چرنی کی اسپن اور ہوشیار گیند بازی کا کوئی جواب نہیں تھا، جنہوں نے 20 رن دے کر 4 وکٹ لیے اور میچ کا رخ بدل دیا۔ تجربہ کار دیپتی شرما نے بہترین ساتھ دیا اور 3 اہم وکٹ لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیند باز بن گئیں۔ ہندوستانی اسپنروں نے مل کر درمیانی اووروں میں رن بنانے کی رفتار کو پوری طرح روک دیا اور جب مطلوبہ رن ریٹ بہت بڑھ گیا تو بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سری لنکا کی بلے بازی بکھر گئی۔
شفالی اور اسمرتی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں اور 129 رن کی شراکت کی۔ شفالی نے 39 گیندوں پر 68 رن کی اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے ، جبکہ اسمرتی نے 39 گیندوں پر 59 رن میں 5 چوکے اور 3 چھکے مارے ۔ جی کمالنی نے محض 5 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 15 رن میں ایک چوکا اور آخری گیند پر چھکا مارا۔ ہرمن پریت کور نے 14 اور رچا گھوش نے 17 رن بنائے ۔
دبئی، 13 ستمبر: اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments