Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ضمنی انتخابات کے لیے ممتا نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ضمنی انتخابات کے لیے ممتا نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضمنی انتخابات کے لیے ممتا نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا — September 14, 2026
کلکتہ:انتخابی نشان کے تنازع اور قانونی جنگ کے باوجود ترنمول کانگریس کے 'کالی گھاٹ کیمپ' (ممتا بنرجی خیمے) نے نندی گرام اور رضی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب آئندہ 6 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اتوار کی شام سوشل میڈیا پر پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چیئرپرسن ممتا بنرجی کی ہدایت اور رہنمائی میں دونوں اہم نشستوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔
اعلان کردہ فہرست کے مطابق نندی گرام نشست سے ترنمول (کالی گھاٹ کیمپ) نے یہاں سے سنچیتا پردھان (دے) کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
جبکہ رضنی نگر سیٹ سے ربیع العالم چودھری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ربیع العالم چودھری نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا تھا۔ وہ سنہ 2013 کے ضمنی انتخاب اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر اس نشست سے کامیاب ہو چکے ہیں۔ بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے اور 2021 میں ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر ہی رضی نگر سے جیتے تھے۔ تاہم، رواں سال کے انتخابات میں انہیں پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔ ان کا شمار مرشد آباد کے سرکردہ رہنماو¿ں میں ہوتا ہے، اور ماضی میں اے جے یو پی لیڈر ہمایوں کبیر کے ساتھ ان کی سیاسی چشمک بھی کافی سرخیوں میں رہی ہے۔
سنچیتا نندی گرام دو نمبر بلاک کے بویان کی رہائشی سنچیدا پیشے سے ایک معلمہ (ٹیچر) ہیں اور نندی گرام ٹو پنچایت سمیتی کی تعلیم ک±رمادھیاکش رہ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں نندیی گرام سے پوتر کر کو امیدوار بنایا گیا تھا جو بی جے پی لیڈر سوبھندو ادھیکاری کے خلاف 9,665 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔ اب اس ہائی پروفائل سیٹ پر کالی گھاٹ کیمپ نے ایک مقامی خاتون اور مٹی کی بیٹی پر بھروسہ کیا ہے۔
ریاست میں سیاسی تبدیلی کے بعد ترنمول کانگریس بظاہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، اور پارٹی کے اصل نشان اور نام پر دعوے کے لیے الیکشن کمیشن میں رسہ کشی جاری ہے۔ اتوار کی صبح ہی ممتا کیمپ کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ کمیشن نے انہیں 16 اور 17 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ چونکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال کوئی عبوری روک نہیں لگائی گئی ہے، اس لیے کالی گھاٹ کیمپ نے اپنے روایتی "جوڑا پھول" نشان کے ساتھ ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

کلکتہ:انتخابی نشان کے تنازع اور قانونی جنگ کے باوجود ترنمول کانگریس کے 'کالی گھاٹ کیمپ' (ممتا بنرجی خیمے) نے نندی گرام اور رضی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا باض...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn