Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

بہار میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، حکومت سو رہی ہے: تیجسوی یادو

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

بہار میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، حکومت سو رہی ہے: تیجسوی یادو
بہار میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، حکومت سو رہی ہے: تیجسوی یادو — September 14, 2026
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی گارگزار صدر اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے ریاست میں سیلاب کی صورت حال سمیت مختلف مسائل پر مرکز اور ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار میں 45 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، لیکن حکومت اس سنگین بحران کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔

پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے سیلاب، راگھوپور میں کٹاؤ اور دیگر مسائل کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کو خطوط لکھے، لیکن کسی خط کا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جواب دے یا نہ دے، لیکن عوام نے اسے مینڈیٹ دیا ہے تو اسے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر بہار کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے، خصوصی مالی پیکیج دینے اور فوج، فضائیہ و ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطابق، اب تک مرکز کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا اور این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ تیجسوی نے کہا کہ بہار سے این ڈی اے کے 30 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ اور کئی مرکزی وزرا ہیں، لیکن وہ مرکز سے ریاست کے لیے خصوصی امداد حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔


انہوں نے گجرات میں شدید بارش اور سیلاب کے دوران مرکزی حکومت کی سرگرمی کا حوالہ دیتے ہوئے بہار کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں بارش کے بعد وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سے بات کرتے ہیں اور امداد کا اعلان ہوتا ہے، لیکن بہار میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باوجود اسی سطح کی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔

آر جے ڈی رہنما نے ریاستی حکومت پر مالی بدانتظامی کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آفت سے عین قبل ہنگامی فنڈ سے تقریباً چار ہزار کروڑ روپے نکال کر عام اسکیموں اور پنشن پر خرچ کیے گئے۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ سرکاری خزانے پر پہلا حق آفت زدگان کا ہے اور سوال کیا کہ اب اس اصول کا کیا ہوا۔

تیجسوی نے کہا کہ کئی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، لوگ بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں اور امدادی انتظامات کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کام عوام کی تکلیف حکومت کے سامنے رکھنا ہے، جبکہ بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے مسائل محض بیان بازی سے حل نہیں ہوں گے۔ حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد، مناسب وسائل اور مستقل حل کی سمت میں مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی گارگزار صدر اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے ریاست میں سیلاب کی صورت حال سمیت مختلف مسائل پر مرکز اور ریاستی حکومت کو شدی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn