Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

باگیشور بابا تنازع: کولکاتا میں پولیس تھانے کے باہر کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

باگیشور بابا تنازع: کولکاتا میں پولیس تھانے کے باہر کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ
باگیشور بابا تنازع: کولکاتا میں پولیس تھانے کے باہر کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ — September 14, 2026
کولکاتا، 13 ستمبر: مدھیہ پردیش کے معروف کتھا واچک دھیریندر شاستری (باگیشور بابا) سے جڑے تنازع کے معاملے میں اتوار کو کولکاتا کے بھوانی پور پولیس تھانے کے باہر اپوزیشن کانگریس اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے درمیان دھکامکی اور نعرے بازی ہوئی، جس کے باعث علاقے میں کافی دیر تک افراتفری اور کشیدگی کی صورت حال بنی رہی۔
باگیشور بابا سے متعلق معاملے میں پولیس نے کانگریس رہنما آشوتوش چٹرجی اور پردیپ پرساد کو پوچھ گچھ کے لیے بھوانی پور تھانے بلایا تھا۔ دونوں رہنما¶ں کے تھانے پہنچتے ہی بڑی تعداد میں کانگریس کارکن وہاں جمع ہوگئے اور باہر نعرے بازی کرنے لگے ۔ اسی دوران بی جے پی حامی بھی موقع پر پہنچ گئے اور کانگریس کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ کانگریس کارکنوں نے کتھا واچک کا پتلہ اور تصاویر جلا کر ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ دوسری جانب، کانگریس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری کارروائی ان کی پارٹی کے خلاف رچی گئی ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شری شاستری نے حال ہی میں درگا پوجا کے دوران بنگال میں گوشت خوری اور پوجا پنڈالوں کے قریب گوشت اور مچھلی کی فروخت کو لے کر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر نوراتری کے دوران ایسا کرنے والوں کو ''منافق'' قرار دیا تھا۔ ان کے اس تبصرے کے بعد مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگئے اور کئی گروپوں نے اسے بنگال کی عظیم ثقافت پر حملہ قرار دیا۔ کولکاتا میں کانگریس کارکنوں نے دھیریندر شاستری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا جلایا تھا۔
اس کے بعد وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے بابا کا پتلہ اور تصاویر جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد پولیس نے اتنو داس نام کے ایک کانگریس کارکن کو گرفتار بھی کیا تھا۔
اسی سلسلے میں اتوار کو کانگریس رہنما آشوتوش چٹرجی اور پردیپ پرساد کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا گیا تھا۔ اس سے پہلے ہفتہ کی رات ریاستی تنظیم میں ردوبدل کے دوران پردیپ پرساد کو جنوبی کولکاتا ضلع کانگریس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پارٹی کے ایک دھڑے میں پہلے ہی ناراضی تھی۔
جب دونوں رہنما بھوانی پور تھانے پہنچے تو ان کے حامیوں نے پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا، وہیں بی جے پی کارکن باگیشور بابا کی توہین کے خلاف وہاں پہنچ گئے ۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خود مچھلی کا بھوگ قبول کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پوجا اور غذا میں کوئی تضاد نہیں ہے ، پھر بھی کانگریس رہنما¶ں نے ایک سنت کی توہین کی ہے ۔ وہیں، کانگریس رہنما آشوتوش چٹرجی نے کہا کہ یہ پوری طرح ایک سازش ہے اور بنگال کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف جمہوری طریقے سے سڑکوں پر اتر کر احتجاج جاری رہے گا۔

کولکاتا، 13 ستمبر: مدھیہ پردیش کے معروف کتھا واچک دھیریندر شاستری (باگیشور بابا) سے جڑے تنازع کے معاملے میں اتوار کو کولکاتا کے بھوانی پور پولیس تھانے کے باہر اپوزیشن کانگریس اور ح...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn