Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سی آئی ڈی کی چارج شیٹ: سجوئے ہاجرا سُمیت رائے کے دفتر میں رقم پہنچاتے تھے

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سی آئی ڈی کی چارج شیٹ: سجوئے ہاجرا سُمیت رائے کے دفتر میں رقم پہنچاتے تھے
سی آئی ڈی کی چارج شیٹ: سجوئے ہاجرا سُمیت رائے کے دفتر میں رقم پہنچاتے تھے — September 14, 2026
کولکاتا، 13 ستمبر: مغربی بنگال پولیس کے جرائم کی جانچ کے محکمے (سی آئی ڈی) کی جانب سے سال بونی زمین گھپلہ معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سابق رکن اسمبلی سوجوئے ہاجرا پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ذاتی معاون سُمیت رائے کے دفتر میں رقم پہنچاتے تھے ۔
مدناپور کی عدالت میں جمع کرائی گئی سی آئی ڈی کی چارج شیٹ میں اس معاملے کی تفتیش سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ زمین کی دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کی گئی بڑی رقم رائے کے دفتر تک پہنچائی گئی تھی۔ رائے ، ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ذاتی معاون تھے ۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ رقم پہنچانے میں مسٹر ہاجرا نے اہم رول ادا کیا تھا۔ سی آئی ڈی ذرائع نے بتایا کہ چارج شیٹ میں ذکر ہے کہ یہ لین دین 2018 اور 2021 کے درمیان ہوئے تھے ۔
سی آئی ڈی نے تفتیش کے ایک حصے کے طور پر مسٹر بنرجی کے دو سابق ذاتی حفاظتی اہلکاروں اور مسٹر ہاجرا کے ڈرائیور کے بیانات درج کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کار دونوں حفاظتی اہلکاروں کے بیانات کو تفتیش کے لیے اہم مانتے ہیں۔ چارج شیٹ میں گواہ کے طور پر شامل دو مقامی تاجروں کے بیانات کو بھی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود مسٹر ہاجرا کو رقم رائے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا تھا اور تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار اس طرح کے لین دین دیکھے تھے ۔ سی آئی ڈی کا دعویٰ ہے کہ یہ تاجر پہلے اس معاملے پر کھل کر بات کرنے سے ہچکچا رہے تھے ۔ انہوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ رائے کے اثر و رسوخ اور رعب سے خوف زدہ ہو کر خاموش رہے تھے ۔
نتیجتاً گواہوں کے بیانات اور ان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے ۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 2018 اور 2021 کے درمیان سال بونی زمین کی دھوکہ دہی کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی لین دین ہوا تھا۔ ان لین دین کے پورے سلسلے کا پتہ لگانا-رقم کہاں سے آئی، کس نے جمع کی، کس تک پہنچائی گئی اور آخرکار کہاں گئی-اب تفتیش کا مرکزی محور بن گیا ہے ۔

کولکاتا، 13 ستمبر: مغربی بنگال پولیس کے جرائم کی جانچ کے محکمے (سی آئی ڈی) کی جانب سے سال بونی زمین گھپلہ معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ای...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn