Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

منی پور میں پھر تشدد ، 4 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

منی پور میں پھر تشدد ، 4 افراد ہلاک
منی پور میں پھر تشدد ، 4 افراد ہلاک — September 14, 2026
امپھال، 13 ستمبر: منی پور کے نونی اور تمینگ لانگ اضلاع میں 2 الگ الگ واقعات میں 4 افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پہلا واقعہ تمینگ لانگ ضلع کے توسیم علاقے میں واقع ایل تولین گا¶ں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں لہنگ جَنگئی سنگسِت اور سینہ سنگسِت نامی میاں بیوی کی موت ہو گئی، جبکہ ان کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
دوسرا واقعہ نونی ضلع کے لونگپی گا¶ں کے قریب پیش آیا، جہاں سیمپات گا¶ں کے جولی گانگتے اور چانگویل گانگتے کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے ان دونوں واقعات پر تفصیلی بیان جاری نہیں کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مختلف اضلاع کے حساس اور سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم اور علاقے پر غلبہ قائم کرنے کی کارروائی جاری رکھی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
چندیل پولیس اور 1 آسام رائفلز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 12 ستمبر کو مولچم تھانہ علاقے میں سرحدی ستون 53 اور 54 کے درمیان ہتھیاروں اور جنگی سامان کا چھپایا گیا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
برآمد کیے گئے سامان میں 4 سنگل بیرل بندوقیں، 3 کاربائن، 3 پومپی بندوقیں، 2 پوائنٹ 22 رائفلیں، 2 لاتھوڑ بندوقیں، 3 کاربائن میگزین، 7.62 کی 5 گولیاں، 5 ڈیٹونیٹر، پوائنٹ 22 کی 2 گولیاں، 2 نمبر 36 گرینیڈ اور 2 آئی ای ڈی شامل ہیں۔
چندیل ضلع میں ہندوستان-میانمار سرحد سے متصل مولچم علاقے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہموں میں بار بار ہتھیار، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔

امپھال، 13 ستمبر: منی پور کے نونی اور تمینگ لانگ اضلاع میں 2 الگ الگ واقعات میں 4 افراد کی موت ہو گئی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn