Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا بیان، 2029 سے قبل 21 ریاستوں میں نافذ ہوگا یکساں سول کوڈ

Admin
By Admin
Sep 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا بیان، 2029 سے قبل 21 ریاستوں میں نافذ ہوگا یکساں سول کوڈ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا بیان، 2029 سے قبل 21 ریاستوں میں نافذ ہوگا یکساں سول کوڈ — September 13, 2026
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل 21 ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 30 روزہ ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ شروع کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

ممبئی میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے سلسلے میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’ہم نے کئی ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2029 سے قبل بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے تحت آنے والی تمام 21 ریاستوں میں UCC نافذ کر دیا جائے گا۔‘‘
فی الحال بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 19 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اقتدار میں ہے، جن میں دہلی، مغربی بنگال، آسام، اتراکھنڈ، راجستھان، مہاراشٹر، بہار اور اتر پردیش شامل ہیں۔ اتراکھنڈ، گجرات اور آسام میں پہلے ہی UCC نافذ کیا جا چکا ہے، جبکہ مدھیہ پردیش نے UCC کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

امت شاہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پورا این ڈی اے اتحاد اور رضاکار تنظیمیں ملک بھر میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ’’سیوا سنکلپ ابھیان‘‘ چلانے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ یہ مہم نریندر مودی کے وزیر اعظم اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل 21 ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn