Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

Admin
By Admin
Sep 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں — September 13, 2026
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں۔

ایران نے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان کے ساتھ پیر کو طے پانیوالے معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھولی نہیں جائے گی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو سات شرائط پیش کی ہیں، ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق اتنا کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

ان ممالک کو دعوت دینے کا مقصد انہیں نئے رستہ کی تفصیل اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہی دینا بتایا گیا ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان طے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ رستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور خلیج فارس سے خارجی رستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا، جنوبی رستہ جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے وہ بند کردیا جائے گا۔

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں۔ ایران نے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان کے ساتھ پیر کو طے پانیوالے معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھولی نہی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn