Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی عرب: حوثیوں کے حملے میں دو افراد زخمی، مسجد اور املاک کو نقصان

Admin
By Admin
Sep 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سعودی عرب: حوثیوں کے حملے میں دو افراد زخمی، مسجد اور املاک کو نقصان
سعودی عرب: حوثیوں کے حملے میں دو افراد زخمی، مسجد اور املاک کو نقصان — September 13, 2026
سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ سنیچر کو جنوبی جازان ریجن میں حوثی ملیشیا کے پروجیکٹائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا ’الطوال کمشنری میں پروجیکٹائل گرنے پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری رد عمل دیا۔ مسجد، عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘
ترجمان نے شہری املاک کو نشانہ بنائے جانے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایسے واقعات کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
یہ حملہ مملکت میں سکیورٹی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں مملکت کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے ایک سلسلے کے بعد کشیدگی بڑھی ہے۔
یاد رہے گزشتہ منگل کو حوثی ملیشیا کے حملوں میں ابھا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کے شہروں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثیوں پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جان بوجھ کر سعودی عرب کے قومی بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ سنیچر کو جنوبی جازان ریجن میں حوثی ملیشیا کے پروجیکٹائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn