سرے: کینیڈا میں بھارتی خاتون باربی کیو بنانے پر کرایہ دار سے لڑ پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین پولیس نے سرے میں کرایہ دار کے ساتھ لڑنے والی بھارتی نژاد خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کرایہ دار نے انسٹاگرام پر کئی ویڈیوز شیئر کیں جن میں راج ٹیوانا نامی خاتون کو مبینہ طور پر اس کے گھر میں داخل ہوتے اور بیف باربی کیو پارٹی پر اس سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایک ویڈیو میں ٹیوانا کو پراپرٹی پر موجود باربی کیو گرل کے معاملے پر کرایہ دار سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ طور پر انہوں نے اس وقت کرایہ دار کو رات کا کھانا تیار کرنے سے روکا، پھر گرل سے اسٹیکس ہٹانے کی کوشش کی اور پولیس بلانے کی دھمکی دی۔
ایک دوسری ویڈیو میں مبینہ طور پر ٹیوانا کو کرایہ دار کے گھر میں داخل ہوتے اور اس پر پتھر پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کرایہ دار کو انہیں جانے کا کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد یہ جھگڑا بظاہر ہاتھا پائی میں بدل جاتا ہے اور خاتون مبینہ طور پر کرایہ دار پر حملہ کرتی ہیں۔ کرایہ دار ویڈیو میں کہتا ہے کہ مجھے مت چھوؤ۔ مجھ سے اپنے ہاتھ ہٹاؤ۔ یہاں سے چلے جاؤ۔ میرے یونٹ سے باہر نکل جاؤ۔
تیسری ویڈیو میں تین افراد کو کرایہ دار کی پراپرٹی میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کرایہ دار ان کا سامنا کرتا ہے۔ کرایہ دار نے یہ بھی الزام لگایا کہ کئی افراد بغیر اجازت اس کی پراپرٹی میں داخل ہوئے اور تالے تبدیل کر دیے۔
بعدازاں سرے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔
سرے: کینیڈا میں بھارتی خاتون باربی کیو بنانے پر کرایہ دار سے لڑ پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments