Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کانگریس میں ضلع صدور کے تقرر پر گھمسان

Admin
By Admin
Sep 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کانگریس میں ضلع صدور کے تقرر پر گھمسان
کانگریس میں ضلع صدور کے تقرر پر گھمسان — September 13, 2026
کولکتہ: کانگریس کی تنظیم سازی اور تشکیل نو مہم کے بعد اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کی طرف سے مغربی بنگال میں ضلع صدور کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج سامنے ہی ریاستی کانگریس کے صدر دفتر 'ودھان بھون' کو نشانہ بناتے ہوئے ناراضگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ریاست میں تنظیمی ڈھانچے کو وسعت دیتے ہوئے اضلاع کی تعداد 33 سے بڑھا کر اب 35 کر دی گئی ہے۔ اس بار سب سے اہم تبدیلیاں مرشد آباد اور شمالی 24 پرگنہ میں کی گئی ہیں، جہاں مرشد آباد کو تقسیم کرکے جنگی پور کو الگ ضلع بنا دیا گیا ہے، جب کہ شمالی 24 پرگنہ میں بھی بیسیہیٖرٹ کو ایک الگ تنظیمی ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تاہم سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اور تنازعہ جنوبی کولکتہ کے ضلعی صدر پردیپ پرساد کو ہٹائے جانے پر بنا ہے۔ طویل عرصے تک اس منصب پر فائز رہنے والے پردیپ پرساد کی جگہ ریاستی کانگریس کی مرکزی ترجمان میتا چکرورتی کو ضلع کی کمان سونپ دی گئی ہے۔ اس تقرری کے فورا بعد پردیپ پرساد اور ان کے حامیوں نے ریاستی قیادت کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔ پردیپ پرساد نے سوال اٹھایا، "تنظیم سازی کے دوران میرے ضلع میں سب سے زیادہ پروگرام ہوئے، اور سال بھر ہمارے یہاں سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ حال ہی میں باگیشور بابا تنازعہ کے دوران میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، اور اس کے فوراً بعد مجھے یہ 'انعام' ملا؟"

دوسری طرف، پردیپ کے قریبی حلقوں کا الزام ہے کہ ریاستی کانگریس کے روزمرہ کے پروگراموں میں میتا چکرورتی کا اہم کردار رہا ہے، اسی وجہ سے انہیں یہ 'پرائز پوسٹنگ' دی گئی ہے۔ ادھر ریاستی کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ باتیں پردیپ نے محض غصے میں کہی ہیں، اور ٹھنڈے دل سے سوچنے پر وہ سب سمجھ جائیں گے۔ قیادت کے مطابق کسی کے خلاف کوئی ذاتی دشمنی یا کسی کو خاص فائدہ پہنچانے کے لیے تنظیم نو نہیں کی گئی ہے، بلکہ چونکہ پردیپ کو ضلع صدر کے عہدے پر پانچ سال پورے ہو چکے تھے، اس لیے ضابطے کے تحت ان کا نام نئی فہرست سے ہٹایا گیا ہے۔

اسی طرح شمالی 24 پرگنہ اربن کے ضلعی صدر تپس مجمدار کی بھی مدت کار پوری ہونے پر انہیں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا ہے۔ تاہم صرف اس دلیل سے پردیپ پرساد کا غصہ ٹھنڈا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ جب کہ پورولیا میں کئی برسوں سے صدارت سنبھالنے والے نیپال مہاتو بھی معیاد پوری ہونے پر عہدے سے ہٹ گئے ہیں۔

کانگریس کی تنظیم سازی اور تشکیل نو مہم کے بعد اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کی طرف سے مغربی بنگال میں ضلع صدور کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج سامنے ہی ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn